بھارتی فوج کا بڑا کارنامہ؛ گزشتہ ایک ماہ میں 37 کشمیریوں کی جان لے لی


بھارتی فوج کا بڑا کارنامہ؛ گزشتہ ایک ماہ میں 37 کشمیریوں کی جان لے لی

گزشتہ ماہ اگست کے دوران 37 بے گناہ کشمیری مسلمان بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی کی بھینٹ چڑھ گئے۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، اگست کے مہینے میں بھی مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم بربریت کا بازار گرم رہا جس میں 37 نہتے کشمیری مسلمان شہید ہوگئے۔

بھارتی سیکیورٹی فورسز کے جعلی مقابلوں میں 7 نوجوان شہید ہوگئے تھے۔

واضح رہے کہ بھارتی اہلکاروں کی طرف سے گزشتہ ماہ پر امن مظاہرین پر طاقت کے وحشیانہ استعمال کے نتیجے میں 261افراد زخمی ہوئے جبکہ اس عرصے کے دوران حریت رہنماؤں اور کارکنوں سمیت115 شہریوں کو گرفتار کیا گیا۔

بھارتی فورسز کے اہلکاروں نے گزشتہ ماہ کشمیریوں کے 27 گھروں کو نقصان پہنچایا اور محاصروں اور تلاشی کی کارروائیوں کے دوران  6خواتین کی بے حرمتی کی۔

دریں اثنا بھارتی پولیس نے جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین یاسین ملک کو پارٹی رہنما بشیر احمد کشمیری کے ہمراہ گرفتار کرنے کے بعد سینٹرل جیل منتقل کر دیا ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں مشترکہ مزاحمتی قیادت نے کشمیریوں پر زور دیا ہے کہ وہ عیدالاضحی انتہائی سادگی کے ساتھ منائیں اور آرٹیکل370 اور 35 اے کی منسوخی، بھارتی تحقیقاتی ادارے کی طرف سے آزادی پسند رہنماؤں کی بلاجواز گرفتاری اور دیگر کشمیر مخالف بھارتی اقدامات کے خلاف بعد نماز عید احتجاجی مظاہرے کریں۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری