برمی افواج نے ایک ہفتے کے دوران 400 روہنگیا مسلمانوں کو شہید کیا، اقوام متحدہ


برمی افواج نے ایک ہفتے کے دوران 400 روہنگیا مسلمانوں کو شہید کیا، اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے مطابق میمانمار میں برمی افواج اور بدھ مت انتہا پسندوں کے حملوں میں ایک ہفتے کے دوران عورتوں اور بچوں سمیت 400 روہنگیا مسلمان شہید ہوگئے ہیں۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق اقوام متحدہ کی جانب سے جاری کی گئی تازہ رپورٹ کے مطابق بدھ مت انتہاپسندوں کے ظلم و ستم اور حالیہ پرتشدد کارروائیوں سے تنگ 50 ہزار سے زائد مسلمان اپنی جانیں بچا کر بنگلا دیش ہجرت کرچکے ہیں اور 20 ہزار مسلمان تاحال بنگلا دیش کی سرحد پر موت اور زندگی کی کشمکش میں مبتلا ہیں اور کئی افراد دریاو¿ں کے ذریعے ہجرت کی کوشش میں ڈوب کر اپنی جانیں گنوا چکے ہیں۔ جب کہ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے آپریشن کلئیرنس کے بہانے 400 سے زائد مسلمانوں کو قتل کیا جاچکا ہے۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ جمعے کو میانمار میں پولیس چیک پوسٹ پر حملے میں 11 پولیس اہلکاروں کی ہلاکت کے بعد سیکیورٹی فورسز کی جانب سے آپریشن کلیئرنس کا آغاز کیا گیا تھا لیکن ساتھ ہی انتہاپسندوں کی جانب سے پرتشدد کارروائیوں میں بھی خاطر خواہ اضافہ دیکھنے میں آیا اور چیک پوسٹ حملے کے واقعے کے بعد درجنوں دیہاتوں کو آگ لگا دی گئی اور متعدد مسلمانوں کو زندہ جلا دیا گیا اور اب تک بچوں و خواتین سمیت 400 افراد کو ہلاک کیا جاچکا ہے

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری