آپریشن ردالفساد کامیابی کے ساتھ جاری،2افغان سمیت 13 خطرناک شرپسند گرفتار


آپریشن ردالفساد کامیابی کے ساتھ جاری،2افغان سمیت 13 خطرناک شرپسند گرفتار

ملک کے مختلف علاقوں میں شرپسندوں کے خلاف ردالفساد نامی آپریشن پوری کامیابی کے ساتھ جاری ہے، لاہور اور ڈیرہ غازی خان میں 13خطرناک دہشت گرد گرفتار کرلئے گئےہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، سیکیورٹی فورسز کے جوانوں نے لاہور اور ڈیرہ غازی خان میں ایک منفرد کارروائی کرکے 13 خطرناک  دہشت گردوں کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا ہے۔

 دوسری جانب ڈیرہ غازی خان میں انٹیلی جنس بیس آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے 7 سہولت کار گرفتار کرلیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ گرفتارسہولت کاربھتہ خوری میں بھی ملوث بتائے جاتے ہیں۔

لاہور میں پنجاب رینجرز ، پولیس اور انٹیلی جنس ایجنسی کی کارروائی کے دوران 2 غیرقانونی مقیم افغان شہریوں سمیت 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق گرفتار ملزمان سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولیاں برآمد ہوئی ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روزسیکورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع ہرنائی کے قریب زندہ پیر کے علاقے میں کارروائی کے دوران 10 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا تھا۔

سیکورٹی فورسز نے کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانے بھی تباہ کردیے تھے۔

خیال رہے کہ تین روز قبل بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز نے کامیاب آپریشن کے دوران کالعدم تنظیموں کے دو اہم کمانڈرز سمیت 12 دہشت گردوں کو حراست میں لے کر بھاری مقدا میں اسلحہ اور گولیاں قبضے میں لے لی تھیں۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری