لائن آف کنٹرول پر بھارتی دراندازی جاری،5 سالہ پاکستانی بچی شہید


لائن آف کنٹرول پر بھارتی دراندازی جاری،5 سالہ پاکستانی بچی شہید

بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 5 سالہ پاکستانی بچی شہید ہو گئی۔

تسنیم نیوز نے غیرملکی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے بتایا ہے کہ بھارتی فورسز نے لائن آف کنٹرول کے عباس پور سیکٹر میں واقع پولاس گاؤں پر شہری آبادی کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں اپنے گھر کے باہر کھیلنے والی 5 سالہ بچی سر پر گولی لگنے سے شہید ہو گئی۔

کشمیر میں حکومت کے عہدے دار طاہر ممتاز نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ بچی کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا جارہا تھا تاہم وہ راستے میں ہی دم توڑ گئی۔

 واضح رہے کہ اگست کے مہینے میں بھی مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم بربریت کا بازار گرم رہا جس میں 37 نہتے کشمیری مسلمان شہید ہوگئے۔

بھارتی سیکیورٹی فورسز کے جعلی مقابلوں میں 7 نوجوان شہید ہوگئے تھے۔

خیال  رہے کہ بھارتی اہلکاروں کی طرف سے گزشتہ ماہ پر امن مظاہرین پر طاقت کے وحشیانہ استعمال کے نتیجے میں 261افراد زخمی ہوئے جبکہ اس عرصے کے دوران حریت رہنماؤں اور کارکنوں سمیت115 شہریوں کو گرفتار کیا گیا۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری