شمالی افغانستان میں طالبان نے ینگی قلعہ نامی شہرکا محاصرہ کرلیا


شمالی افغانستان میں طالبان نے ینگی قلعہ نامی شہرکا محاصرہ کرلیا

شمالی افغانستان کے حکام کا کہنا ہے کہ طالبان کے مسلح افراد نے ینگی قلعہ نامی شہر کا محاصرہ کرلیا ہے اور مرکز کی طرف نہایت تیزی سے پیشقدمی کررہے ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، شمالی افغانستان کے ایک اور شہر پر طالبان کا قبضہ متوقع ہے مقامی حکام کا کہناہے کہ شہرکے نصف حصے پر طالبان نے قبضہ کرلیا ہے۔

صوبہ تخار کے حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ رات سے ینگی قلعہ پر طالبان کے مسلح افراد گولہ باری کررہے ہیں اور حکومتی سیکیورٹی فورسز کے اہلکار محصور ہوکر رہ گئے ہیں۔

ینگی قلعہ کے گورنر «عبدالمناف فیضی»   کا کہنا ہے کہ افغان سیکیورٹی فورسز نے مزاحمت کرکے شہر کو طالبان کے قبضے میں جانے سے روکا ہوا ہے تاہم طالبان تیزی کے ساتھ پیشقدمی کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا شہر کے نصف حصے پر طالبان نے قبضہ کرلیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ینگی قلعہ کے مضافات میں 64 گاوں طالبان کے قبضے میں ہیں جس کی وجہ سے اب پورے علاقے پر طالبان قابض ہوسکتے ہیں۔

صوبہ تخار کے پولیس کمانڈر کا کہنا ہے کہ طالبان نے شہرکے چاروں طرف سے حملہ کردیاہے، حکومت کو چاہئے کہ جلد از جلد سیکیورٹی فورسز کی مدد کرے بصورت دیگر پورا علاقہ ہاتھ سے نکل سکتا ہے۔

واضح رہے کہ صوبہ تخار کے گورنر کے ترجمان «سنت‌الله‌تیمور» نے کابل حکومت کو خبردار کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر علاقے میں سیکیورٹی فورسز کی مدد نہ کی گئی تو خواجه غار، خواجه بهاءالدین، «ینگی قلعه» اور «درقد» جیسے علاقوں پر طالبان قابض ہوسکتے ہیں۔

خیال رہے کہ صوبہ تخار کی سرحد وسطی ایشیائی ممالک سے ملتی ہے۔

 

 

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری