پاک فوج ملک کی حفاظت کے لئے ہمہ وقت تیار ہے، آرمی چیف قمر باجوہ


پاک فوج ملک کی حفاظت کے لئے ہمہ وقت تیار ہے، آرمی چیف قمر باجوہ

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے عید کے دن پاک۔افغان سرحد کا دورہ کیا اور فوجی جوانوں کے ساتھ عید گزاری۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک افغان سرحد پر وادی راجگال کا دورہ کیا اور وہاں تعینات جوانوں کے ساتھ عید گزاری۔

میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ ملک کے دفاع کیلئے عید پر ڈیوٹی دینا تہوارمنانے کا بہترین طریقہ ہے۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان اور عوام کی سیکیورٹی کے لیے ڈیوٹی ہماری اولین ذمہ داری ہے

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ ہماری جانیں پاکستان کےلیےہروقت حاضرہیں،انہوں نے کہا کہ انشااللہ مل کر پاکستان کو بہترین ملک بنائیں گے۔

دوسری جانب ملک کے مختلف حصوں عید کے روزبھی سیکورٹی فورسز کی کارروائیاں جارہی رہیں،ڈیرہ غازی خان میں انٹیلی جنس بنیاد پر ایک آپریشن کیا گیا۔ بلوچستان اور پنجاب میں مختلف کارروائیوں میں ملوث سات ملزمان کو گرفتارکیا۔

پنجاب کے دارلحکومت لاہور میں بھی پنجاب رینجرز،پولیس اور خفیہ اداروں نے مشترکہ آپریشن کرکے دوغیر رجسٹرڈ افغانوں سمیت چھ افراد کو گرفتار کرلیا جن کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔

واضح رہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے قوم کو عید کی مبارک باد دیتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا کہ عید الاضحیٰ امن، خوشیوں اور قربانی کا درس دیتی ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری