بے نظیر قتل کیس کے فیصلے پر پارٹی مطمئن نہیں، یوسف رضا گیلانی


بے نظیر قتل کیس کے فیصلے پر پارٹی مطمئن نہیں، یوسف رضا گیلانی

سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ بے نظیر قتل کیس میں انسداد دہشت گردی عدالت کے فیصلے پرپارٹی کوتحفظات ہیں۔

تسنیم نیوز کے مطابق، ملتان میں نماز عید کی ادائیگی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنما یوسف رضا گیلانی کا کہنا کہ ہمیں محترمہ بے نظیر بھٹو قتل کیس کے فیصلے پر تحفظات ہیں، عید کے بعد قانونی ماہرین کیس کا جائزہ لیں گے۔

یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پاکستان کا ایٹمی پروگرام اور اثاثے محفوظ ہیں اور ہمیں امریکا سمیت سب ممالک کے ساتھ برابری کی بنیاد پر تعلق رکھنے چاہئیں، پیپلز پارٹی طویل عرصہ سے انتخابی اصلاحات کا مطالبہ کررہی ہے، کارکنوں کو پیپلز پارٹی کی لیڈر شپ سے کوئی تحفظات نہیں اور بلاول بھٹوزرداری جلد ہی جنوبی پنجاب کا دورہ کریں گے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری