عید الاضحیٰ کے دوسرے دن بھی قربانی کا سلسلہ جاری


عید الاضحیٰ کے دوسرے دن بھی قربانی کا سلسلہ جاری

ملک بھر میں عید الاضحیٰ کے دوسرے دن بھی جانوروں کی قربانی کا سلسلہ جاری ہے

 

تسنیم نیوز کے مطابق، ملک بھر میں عید الاضحیٰ کے دوسرے دن بھی جانوروں کی قربانی کا سلسلہ جاری ہے

پاکستان کے مختلف شہروں میں آج بھی قربانی کا سلسلہ جاری ہے جس میں ہزاروں جانوروں کو سنت ابراہیمی کی پیروی میں اللہ کی راہ میں قربان کیا جارہا ہے۔

جو لوگ قربانی سے فارغ ہوچکے ہیں وہ گوشت کی تقسیم میں مصروف ہیں جبکہ خواتین اس گوشت کو محفوظ کرنے یا پھر طرح طرح کے پکوانوں کے ذریعے اپنے دستر خوان کی شان بڑھا رہی ہیں۔

دوسری جانب عید کی چھٹیوں سے بھرپور لطف اٹھانے کے لئے شہریوں کی بڑی تعداد نے تفریحی مقامات کا رخ کر لیا ہے۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں قربانی کا سلسلہ کل بھی جاری رہے گا۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری