مقبوضہ کشمیر میں حریت رہنما میرواعظ عمرفاروق اور یاسین ملک پھر گرفتار


مقبوضہ کشمیر میں حریت رہنما میرواعظ عمرفاروق اور یاسین ملک پھر گرفتار

بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں چیئرمین میرواعظ عمرفاروق، یاسین ملک اور پروفیسر سار گیلانی کو گرفتارکرلیاہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق حریت رہنما ہفتے کے روز نئی دہلی میں این آئی اے کے مظالم کے خلاف عدالت میں گرفتاری پیش کرنے والے تھے جبکہ قابض فوج نے گھر گھر تلاشی کے دوران ایک اور کشمیری نوجوان کو شہید کردیاہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق حریت کانفرنس کے چیئرمین میرواعظ عمر فاروق، یاسین ملک اور دیگر کوہفتے کے روز نئی دہلی کی جانب مارچ، این آئی اے ہیڈکوارٹرز کے باہر دھرنا وعدالت میں گرفتاری پیش کرنا تھی۔ حریت رہنماؤں کا کہنا ہے کہ بھارتی تحقیقاتی ایجنسی این آئی گھروں پر چھاپے مار رہی ہے اور بلا جواز رہنماؤں اور کارکنوں کو گرفتارکررہی ہے۔ میرواعظ عمر فاروق نے کہا بھارت کی قومی تحقیقاتی ایجنسی این آئی اے حریت رہنماؤں کو مختلف الزامات لگا کر تفتیش کے لیئے نئی دہلی طلب کرتی ہے اور انہیں حراساں کرتی ہے۔

بھارتی فوج نے مارچ، دھرنا اور کورٹ میں گرفتاری کو ناکام بنانے کیلئے میرواعظ عمر فاروق اور یاسین ملک کو جمعے کی رات کو پریس کانفرنس کے دوران ہی گرفتار کرلیا تھا۔میرواعظ کو گھر میں نظر بند جبکہ یاسین ملک کو جیل بھیج دیا۔سید علی گیلانی گھر میں نظربند ہیں۔ شبیر شاہ، فہمیدہ صوفی، آسیہ اندرابی اور دیگر حریت رہنما پہلے ہی مختلف الزامات کے تحت جیلوں میں قید ہیں۔ بھارتی فوج کی گرفتاریوں اور نظربندی کے باعث حریت رہنما نئی دہلی جاکر عدالت میں گرفتار پیش نہ کرسکے۔

مقبوضہ کشمیر کے علاقے سومیں گھر گھر تلاشی کے دوران قابض فوج نے کشمیری نوجوان کو فائرنگ کرکے شہید کردیا۔ شاہد احمد کا قصور تھاکہ اس نے چادر اور چاردیواری کی بیحرمتی کی مزاحمت کی۔ ہزاروں کشمیریوں نے سرینگر، بٹگام اور دیگر اضلاع میں ہڑتال کی اور شاہد کے قتل پر بھارت کے خلاف احتجاج کیا۔بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ کی سرینگرآمد پر اتوار کے روز مکمل ہڑتال اور احتجاج کیا جائےگا۔ راج ناتھ چار روزہ دورے پر سرینگر پہنچے ہیں۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری