پاک ایران بزنس کونسل کا سرگودہا چیمبر آف کامرس میں اہم اجلاس


پاک ایران بزنس کونسل کا سرگودہا چیمبر آف کامرس میں اہم اجلاس

فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کے ذیلی ادارے پاک ایران بزنس کونسل (پی آئی بی سی) کا اہم اجلاس گزشتہ روز سرگودہا چیمبر آف کامرس میں منعقد ہوا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کے ذیلی ادارے پاک ایران بزنس کونسل (پی آئی بی سی) کا اہم اجلاس گزشتہ روز سرگودہا چیمبر آف کامرس میں منعقد ہوا۔

فیڈریشن کے سینئر وائس پریزیڈنٹ عامر عطا باجوہ اس موقع پر مہمان خصوصی تھے۔

اہم اجلاس میں پاک ایران تجارت کی راہ میں حائل جملہ رکاوٹوں کا بغور جائزہ لیا گیا، خاص طور پر کینو کی برآمد، پاک ایران بزنس کونسل کی ایران روانگی اور پاک ایران ٹریڈ کانفرنس کے موضوعات پر بات کی گئی۔

کینو کے تاجروں کے نمائندہ وفد نے اجلاس میں شرکت کی۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی کینو بین الاقوامی معیار کا ہے، ایران کی جانب سے کافی عرصے سے پاکستانی کینو پر پابندی عائد کی گئی ہے، جس میں نرمی کی جائے۔

تاجروں کا کہنا تھا کہ امپورٹرز کی خواہش کے مطابق کوالٹی اور پیکنگ  میں تبدیلیاں لانے کےلئے تیار ہیں۔

ایران روس سمیت دیگر ممالک سے کینو درآمد کر رہا ہے، اسی طرح پاکستان کے کینو کو بھی موقع ملنا چاہیے۔

اجلاس میں پاک ٹریڈ کانفرنس کے انتظامات کا بھی جائزہ لیا گیا۔

یاد رہے کہ ایران پاکستانی کینو کی اہم مارکیٹ ہے لیکن امپورٹ پرمٹ جاری نہ ہونے کی وجہ سے گزشتہ سیزن ایران کو کینو ایکسپورٹ نہیں کیا جاسکا تھا۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری