پاک افغان تعلقات خراب کرنے میں کابل-اسلام آباد کا اہم کردار رہا ہے، افغان سفیر


پاک افغان تعلقات خراب کرنے میں کابل-اسلام آباد کا اہم کردار رہا ہے، افغان سفیر

پاکستان میں افغانستان کے سفیر عمر زاخیلوال کا کہنا ہے کہ افغانستان نے انڈیا اور پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات میں توازن نہیں رکھ کر بڑی غلطی کی ہے۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں افغان سفیر کا کہنا ہے کہ افغانستان اور پاکستان دونوں نے تعلقات خراب کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

واضح رہے کہ  پاکستان اور افغانستان کے کشیدہ تعلقات کو سدھارنے کے لیے اسلام آباد میں ہونے والے ٹریک ٹو کے نام سے مذاکرات کا انعقاد کیا گیا ہے۔

ٹریک ٹو نامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے افغان سفیر کا کہنا تھا کہ افغانستان نے خراب تعلقات میں یوں کردار ادا کیا کہ اس نے انڈیا اور پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات میں توازن نہیں رکھا جو غلط تھا۔

منگل کو ہونے والے اس اجلاس میں افغان سفیر زاخیلوال کا مزید کہنا تھا کہ ’افغانستان کو چاہیے کہ وہ پاکستان کو یقین دلائے کہ اس کے بھارت کے ساتھ تعلقات پاکستان کی سلامتی کے لیے خطرہ نہیں ہیں۔

افغان سفیر نے پاکستان پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا پاکستان بھی ہمسایہ ملک کے ساتھ تعلقات خراب کرنے میں برابر کا کردار ادا کرتا رہا ہے۔

عمر زاخیلوال نے کہا: پاکستان میں ریاستی ادارے عوام کے تعلقات، تجارت اور سرحد کی بندش وغیرہ میں مداخلت کر رہے ہیں جس کی وجہ سے منفی اثرات پڑتے ہیں۔

افغان سفیر نے کا کہنا ہے کہ ’پاکستان جہادی سرگرمیوں میں ملوث رہا ہے اور پاکستان کا خیال ہے کہ کابل حکومت کو احکامات جاری کرنا درست اقدام ہے، جبکہ یہ حکمتِ عملی درست نہیں ہے۔

افغان سفیر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے دنوں حکومتوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا 'ہم نے دو طرفہ تعلقات سدھارنے کے لیے  ایک دوسرے پر اعتماد کے بجائے چین اور امریکہ پر بھروسہ کیا جو سراسر غلط تھا۔

افغان سفیر نے پاک افغان حکومتوں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ملکوں کو چاہیے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ ان کی سرزمین ایک دوسرے کے خلاف استعمال نہیں ہو گی۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری