ایرانی وزیرخارجہ کا دورہ روس اور مذاکرات کے اہم ترین موضوعات


ایرانی وزیرخارجہ کا دورہ روس اور مذاکرات کے اہم ترین موضوعات

ایرانی وزیرخارجہ ایسے موقع پر روسی حکام سے دو طرفہ تعلقات سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کرنے سوچی پہنچ گیا ہے کہ پاکستانی وزیر خارجہ چین اور ایران کا دورہ کرکے ترکی میں ہیں جہاں سے وہ روس کے بعد امریکہ کا دورہ کریں گے۔

تسنیم نیوز نے خبر رساں ادارے تاس کے حوالے سے بتایا ہے کہ روسی نائب وزیرخارجہ میخیل بوگدانف کا کہنا ہے کہ ایرانی وزیرخارجہ محمد جواد ظریف روسی حکام سے دو طرفہ تعلقات سمیت مشرق وسطی اور دیگر مختلف امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔

نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے روسی نائب وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ دوطرفہ تعلقات کے علاوہ شام میں جاری دہشت گردی کے خلاف جنگ اور مشرق وسطی کے مسائل پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ روس، ایرانی حکام کے ساتھ شام اور عراق سمیت خیلج فارس کے مسائل پر مشاورت جاری رکھنا چاہتا ہے۔

واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف ایک اعلیٰ وفد کے ہمراہ روس کے شہر سوچی پہنچ گئے ہیں، جہاں وہ ایک روزہ دورے کے دوران روسی حکام کے ساتھ دو طرفہ تعلقات، علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔

یہ ایسے موقع پر ہے کہ پاکستانی وزیر خارجہ امریکہ کی جانب سے وضع شدہ نئی افغان پالیسی پر تبادلہ خیال کرنے کیلئے عالمی قوتوں کے دورے پر ہیں۔

پاکستانی وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف چین اور ایران کا دورہ کرنے کے بعد ترکی گئے ہیں جو جلد ہی روس اور امریکہ کا بھی دورہ کریں گے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری