عبداللہ صالح کی عبدالملک الحوثی سے ملاقات


عبداللہ صالح کی عبدالملک الحوثی سے ملاقات

یمن کانگریس پارٹی کے رہنما نے انصاراللہ تحریک کے سربراہ سے اہم ملاقات کی ہے۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یمن کانگریس پارٹی کے رہنما عبداللہ صالح نے انصاراللہ تحریک کے سربراہ عبدالملک الحوثی سے اہم ملاقات کی ہے۔

یمنی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق یمن کے سابق صدر اور کانگریس پارٹی کے سربراہ علی عبداللہ صالح نے انصار اللہ تحریک کے سربراہ عبدالملک الحوثی سے ملکی سیاسی بحران کے بارے میں تبادلہ خیال کیا ہے۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق دونوں رہنماؤں نے سعودی جارحیت کے خلاف استقامت کے ساتھ مقابلہ کرنے پر اتفاق کرتے ہوئے اندورن ملک سیاسی گٹھ جوڑ پر تاکید کی ہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب نے یمن میں اپنی کٹھ پتلی حکومت کے قیام کی خاطر یمن کے مفرور و مستعفی صدر کو اقتدار میں لانے کے لئے دو سال سے زائد عرصہ سے یمن پر جنگ مسلط کر رکھی ہے جس کے نتیجے میں اب تک ہزاروں بے گناہ یمنی شہید، زخمی اور لاکھوں افراد متاثر اور بے گھر ہو چکے ہیں۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری