امیر قطر ترکی کے دورے پر روانہ


امیر قطر ترکی کے دورے پر روانہ

خیلج فارس میں سیاسی بحران کے بعد امیر قطر ترکی کا پہلا دورہ کررہے ہیں۔

تسنیم نیوز نے المیادین کے حوالے سے بتایا ہے کہ قطر کے امیر آج بروز جمعرات ترکی کے ایک روزہ دورے پر روانہ ہونگے۔

ترک صدر رجب طیب اردغان کے دفتر کی جانب سے قطر کے امیر کی ترکی کے دورے کی تصدیق کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ خیلج فارس میں سیاسی بحران کے بعد امیر قطر ترکی کا پہلا دورہ کررہے ہیں۔

خیال رہے کہ ترکی کے وزیر دفاع نے سعودی عرب اور اس کے اتحادی ملکوں کے موقف پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کا ملک، قطر اور عرب ملکوں کے درمیان اختلافات کو مذاکرات کے ذریعے حل کئے جانے کا خواہاں ہے۔

انہوں نے ساتھ ہی یہ بھی کہا تھا کہ ترکی، قطر میں اپنی فوجی موجودگی پر نظر ثانی کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا۔

یاد رہے کہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارت، بحرین اور مصر نے پانچ جون کو بیک وقت قطر کے ساتھ تعلقات توڑ لیے تھے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری