زائرین کے لیے بڑی خبر، تفتان باڈر پر نئے پاکستان کیمپ کا افتتاح کر دیا گیا + تصاویر


زائرین کے لیے بڑی خبر، تفتان باڈر پر نئے پاکستان کیمپ کا افتتاح کر دیا گیا + تصاویر

کمشنر کوئٹہ ڈویژن امجد علی خان نے تفتان بارڈر کا دورہ کرکے نئے پاکستان ہاوس کا افتتاح کر دیا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق کمشنر کوئٹہ ڈویژن امجد علی خان نے گزشتہ روز تفتان بارڈر کا دورہ کیا جہاں انہوں نے پاکستان ہاوس کا افتتاح کیا۔

ان کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر چاغی شہک بلوچ، کمانڈنٹ تفتان رائفلز عمر ستار، ونگ کمانڈر 109 ونگ لیفٹنٹ کرنل ربنواز ٹوانہ، اسسٹنٹ کمشنر تفتان حاجی ظفر کبدانی، رسالدار میجر سردار اکبر خان سنجرانی، رسالدار لیویز حاجی برکت علی عیسی زئی، نائب رسالدار میر الہی بخش نوتیزئی، قبائلی عمائدین اور دیگر افراد موجود تھے۔

اس موقع پر کمشنر کوئٹہ ڈویژن امجد علی خان نے کہا کہ پاکستان ہاوس کی تعمیر  صوبائی حکومت کے فنڈز سے ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں بخوبی علم تھا کہ پاکستان ہاوس کے بننے سے پہلے زائرین کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیکورٹی کے معاملات پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا اور زائرین کو فول پروف سیکورٹی فراہم کی جاتی رہے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ سیکورٹی فرائض انجام دینے والے جن میں لیویز فورس، پولیس فورس، ایف سی اور دوسرے سیکورٹی کے اداروں کی کارکردگی قابل ستائش ہے۔ منصوبے پر مجموعی طور پر90 ملین روپےکی لاگت آئی ہے اور یہ منصوبہ ڈیڑھ سال کی قلیل مدت میں مکمل کیا گیا۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری