شمالی کوریا نے ایک مرتبہ پھر جاپان کی فضائی حدود سے میزائل داغ دیا


شمالی کوریا نے ایک مرتبہ پھر جاپان کی فضائی حدود سے میزائل داغ دیا

شمالی کوریا نے ایک بار پھر جاپان پر میزائل داغ دیا جس کی وجہ سے کروڑوں لوگوں میں شدید بے چینی پھیل گئی۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق شمالی کوریا کی جانب سے میزائل سونان ضلع سے داغا گیا* ۔ شمالی کوریا کے حالیہ میزائل تجربے کے جواب میں جنوبی کوریا نے بھی میزائل داغا ہے اور ایسا پہلی بار ہوا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جمعہ کی صبح شمالی کوریا نے نیا میزائل داغا ہے جو جاپان کے شمالی جزیرے ہوکائیڈو کے اوپر سے اڑتا ہوا سمندر میں گرا ہے۔

یہ تجربہ ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب حال ہی میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے شمالی کوریا پر نئی پابندیاں عائد کی ہیں جس کے جواب میں شمالی کوریا جمعرات کو جاپان کو جوہری ہتھیاروں سے ڈبونے اور امریکہ کو راکھ اور اندھیروں میں ڈبونے کی دھمکی دے چکا ہے۔ جنوبی کوریا کی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا کی جانب سے داغے جانے والے میزائل نے کم از کم 2300 میل کا فاصلہ طے کیا ہے۔

شمالی کوریا کے حالیہ میزائل تجربے پر امریکہ، جاپان اور جنوبی کوریا نے سخت اظہار برہمی کیا ہے۔ امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس نے شمالی کوریا کو عاقبت نا اندیش قرار دیا اور کہا کہ شمالی کوریا کے حالیہ تجربے کی۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری