لبنان میں پناہ گزین کیمپوں سے 19 داعشی دہشت گرد گرفتار


لبنان میں پناہ گزین کیمپوں سے 19 داعشی دہشت گرد گرفتار

ترجمان لبنان فوج نے کہا ہے کہ عین الحلویٰ پناہ گزین کیمپ سے 19 داعشی دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق لبنان انٹیلی جنس اداروں کو اطلاع دی گئی تھی کہ فلسلطینی کیمپ میں کچھ داعشی دہشت گرد چھپے ہوئے ہیں، اس اطلاع پر  فلسطینی پناہ گزین کیمپ عین الحلویٰ پر پولیس اور خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے چھاپا مارا اور تفتیش کے دروان انیس دہشت گرد گرفتار کر لیے ہیں۔

عرب ٹی وی کے مطابق لبنانی فوج کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ عین الحلویٰ پناہ گزین کیمپ میں بعض دہشت گردوں کے چھپنے کی خفیہ اطلاعات موصول ہوئی تھیں جن کے بعد پولیس کے تعاون سے عین الحلویٰ کے فلسطینی پناہ گزین کیمپ کا سرچ آپریشن کیا گیا۔

وہاں سے شناخت کے بعد مصری دہشت گرد فادی ابراہیم اور اس کے ساتھی گرفتار کر لیے گئے ہیں۔ گرفتاری کے وقت یہ دہشت گرد گروہ ایک اہم مقام پر کارروائی کرنے کا منصوبہ بنا رہے تھے۔

پولیس حکام اور سیکورٹی اداروں نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے مصری دہشت گرد اور اس کے 18 ساتھیوں کو گرفتار کر لیا ہے تاہم زیر حراست داعشی جنگجووں کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان سے تفتیش کی جائے گی اور پناہ گزین کیمپوں میں چھپے ہوئے مزید دہشت گرد عناصر کو گرفتار کرنے کے لیے چھاپے مارے جائیں گے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری