سابق مصری صدر کو جاسوسی کے الزام میں 25 سال قید کی سزا


سابق مصری صدر کو جاسوسی کے الزام میں 25 سال قید کی سزا

مصری عدالت نے سابق صدر محمد مرسی کو قطر کے لیے جاسوسی کرنے کے مقدمے میں 25 سال قید کی سزا سنادی۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق سابق مصری صدر کو محمد مرسی کو قطر کے لیے جاسوسی  کے الزام میں سزا سنائی گئی ہے۔

مصری عدالت نے سابق صدر کو اسی جاسوسی کے مقدمے میں پہلے 40 سال قید کی سزا سنائی تھی تاہم دلائل کی روشنی میں 15 سال کی سزا کم کردی گئی۔

واضح رہے کہ محمد مرسی پہلے ہی 20سال قید کی سزا کاٹ رہے ہیں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری