ایٹمی معاہدے کے حوالے سے کسی بھی قسم کے غلط اقدام پر شدید ردعمل دکھایا جائیگا


ایٹمی معاہدے کے حوالے سے کسی بھی قسم کے غلط اقدام پر شدید ردعمل دکھایا جائیگا

تہران پولیس یونیورسٹی میں ٹریننگ حاصل کرنے والے افسروں کی پاسنگ آوٹ پریڈ کی تقریب سپریم لیڈر امام خامنہ ای کی موجودگی میں منعقد ہوئی۔

خبر رساں ادارے تسنیم نے رہبر معظم کے دفتر اطلاعات و نشریات کے حوالے سے بتایا ہے کہ ہفتہ دفاع مقدس سے قبل تہران پولیس یونیورسٹی میں پاسنگ آوٹ پریڈ کی شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے شرکت کی۔

اس تقریب میں ٹریننگ حاصل کرنے والے افسروں کو نئے نئے عہدوں سے نوازا گیا۔

امام خامنہ ای نے اس موقع پر تاکید کی کہ مسئولین اس نتیجے پر پہنچ گئے تھے کہ مذاکرات کریں اور بعض حقوق کو بھی نظرانداز کریں تاکہ پابندیاں اٹھائی جائیں لیکن اس کے برعکس آج مشاہدہ کیا جارہا ہے کہ قول و فعل کے برعکس امریکہ مذاکرات کے حوالے سے مکمل طور پر ظلم، بدمعاشی اور زور زبردستی پر اتر آیا ہے۔

انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہ ایرانی قوم امریکہ کی جانب سے اس قسم کے مخصمانہ رویے کیخلاف کیا اقدام اٹھائے، کہا: "ایرانی حکام امریکہ کے فاسد حکام پر یہ ثابت کریں کہ وہ اپنے آپ پر ہی انحصار کرتے ہیں اور ایرانی قوم جو ایک مقتدر قوم ہے، اسلام کی برکت سے، کسی کے دباو میں نہیں آتی اور کبھی بھی پیچھے نہیں ہٹے گی۔

امام خامنہ ای نے فرمایا کہ امریکہ یہ جان لے کہ ایرانی قوم اپنے شریفانہ اور قدرتمندانہ موقف پر ڈٹی رہیگی اور قومی مفادات سے وابستہ اہم مسائل پر کبھی سمجھوتہ نہیں کریگی اور پسپائی کے بجائے ہمیشہ کی طرف پیشرفت کریگی۔

سپریم لیڈر کا اس موقع پر مزید کہنا تھا کہ دشمن کو یہ جان لینا چاہئے کہ اگر دنیا کے دیگر ممالک میں بدمعاشی اور زور زبردستی چلتی تو ایران میں ایسا ہرگز نہیں ہوسکتا، یہ نظام قوی اور مقتدر کھڑا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکہ کے فاسد، مکار اور جھوٹے حکام نہایت واضح انداز میں ایران اور اسلامی نظام پر جھوٹ کا الزام لگاتے ہیں، لیکن آپ دیکھ رہے ہیں کہ ایران ہمیشہ سے حقیقت پسندانہ اقدامات اٹھاتا ہے اور آخر تک اسی پالیسی پر گامزن رہیگا۔

رہبر انقلاب کا امریکی حکام کو مخاطب ہوکر کہنا تھا کہ جھوٹے تو آپ لوگ ہیں، جھوٹے وہ ہیں جو کسی بھی قوم کیلئے سعادت اور خوشبختی کے قائل نہیں ہیں اور اپنے مفادات کو ہر قیمت میں حاصل کرنے کو جائز سمجھتے ہیں۔

امام خامنہ نے تاکید کہ ایرانی قوم مضبوطی کیساتھ کھڑی ہے اور ایٹمی معاہدے کے حوالے سے کسی بھی قسم کے غلط اقدام کو اسلامی جمہوریہ کے شدید ردعمل کا سامنا کرنا ہوگا۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری