واشنگٹن میں امریکی اور سعودی وزرائے خارجہ کی ملاقات


واشنگٹن میں امریکی اور سعودی وزرائے خارجہ کی ملاقات

واشنگٹن میں سعودی عرب اور امریکی وزراء خارجہ نے علاقائی اور بین الاقوامی معاملات پر اہم تبادلہ خیال کیا۔

تسنیم نیوز نے واس کے حوالے سے بتایا ہے کہ واشنگٹن میں سعودی عرب کے وزیرخارجہ عادل الجبیر نے اپنے امریکی ہم منصب سے علاقائی اور بین الاقوامی معاملات پر اہم گفتگو کی ہے۔

غیرملکی ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی اور امریکی حکام نے دہشت گردی سمیت مشرق وسطی کی تازہ ترین سیاسی صورتحال کے بارے میں اہم گفتگو کی ہے۔

ملاقات میں سعودی سفیر خالد بن سلمان بھی موجود تھے۔

واضح رہے کہ سعودی وزیر خارجہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کرنے کے لئے واشنگٹن گئے ہوئے ہیں۔

خیال رہے کہ سعودی عرب میں اقتدار کی رسہ کشی جاری ہے اور سعودی حکام امریکیوں سے مدد کے خواہاں ہیں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری