پاکستان میں بھارت کے نئے ہائی کمشنر کو جانئے


پاکستان میں بھارت کے نئے ہائی کمشنر کو جانئے

نئی دہلی نے گوتم بمباوالا کی جگہ اجے بساریہ کو پاکستان میں نئے ہائی کمشنر کی حیثیت سے تعینات کرنے کا حکم دیدیا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم نے بھارتی میڈیا کے حوالے سے بتایا ہے کہ بھارتی حکومت نے مختلف ممالک میں تعینات اپنے ہائی کمشنرز میں رد وبدل کی ہے۔ بھارتی حکومت نے پاکستان میں تعینات بھارتی ہائی کمشنر گوتم بمباوالا کو سفیر بنا کر چین بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ ان کی جگہ پولینڈ میں تعینات بھارتی سفیر اجے بساریہ کو پاکستان میں نیا ہائی کمشنر مقرر کردیا ہے۔

بھارتی حکام کے مطابق اجے بساریہ اکتوبر میں اسلام آباد میں اپنا نیاعہدہ سنبھالیں گے۔ چین میں تعینات بھارتی ہائی کمشنر وجے گوکھلے اب اکنامک افیئرز جنوبی بلاک کے سیکرٹری کے منصب پر فائز ہوں گے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری