حکمران جماعت نے آئی ایس آئی میں‌ سویلین افسران بڑھانے کا فیصلہ کرلیا، پاکستانی میڈیا


حکمران جماعت نے آئی ایس آئی میں‌ سویلین افسران بڑھانے کا فیصلہ کرلیا، پاکستانی میڈیا

پاکستانی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ حکمراں جماعت نے ملک کے سب سے اہم خفیہ ادارے انٹر سروسز انٹیلیجنس (آئی ایس آئی) میں اعلیٰ عہدوں پر سویلین کے شیئر کو بڑھانے کا فیصلہ کرلیا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے وزارت دفاع کی جانب سے بھیجی گئی سمری پر آئی ایس آئی میں سویلین کے سب سے بڑے عہدے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) کی تعداد کو ایک سے بڑھا کر چار تک کرنے کی تجویز کی منظوری دے دی۔

پاکستانی نیوز ایجنسی "کھوج" نے خبر دی ہے کہ پاکستانی خفیہ ایجنسی میں سویلین کا سب سے بڑا عہدہ ڈی جی کا ہوتا جو 21 گریڈ کا افسر جبکہ آرمی کے موجودہ میجر جنرل کے برابر ہوتا ہے۔

کھوج کے مطابق پاکستان میں اب تک اس پوزیشن کے لیے صرف ایک ہی سویلین ڈی جی ہوا کرتا تھا۔

اس کے علاوہ وزارتِ دفاع کی سمری میں ڈپٹی ڈائریکٹر جنرلز (ڈی ڈی جیز) کی تعداد بڑھانے کی تجویز دی گئی تھی، تاہم وزیر اعظم نے یہ تعداد 8 سے بڑھا کر 15 کرنے کی منظوری دے دی۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری