ایران نے امریکی بموں کی ماں کے مقابلے میں "بموں کا باپ" تیار کرلیا


ایران نے امریکی بموں کی ماں کے مقابلے میں "بموں کا باپ" تیار کرلیا

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی ایران کے کمانڈر عامر علی حاجی زادہ نے کہا ہے کہ بموں کا باپ کہلوانے والا یہ بم، بموں کی ماں کہلانے والے امریکی بم جی بی یو 43 سے بڑا ہے، جو عرصہ قبل افغانستان کے شمال مشرقی صوبے ننگرہار میں گرایا گیا تھا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی ایران کے کمانڈر عامر علی حاجی زادہ نے ایسا دعویٰ کردیا کہ امریکیوں کے ہوش اڑ گئے۔

حاجی زادہ کا کہنا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے امریکی بموں کی ماں کے مقابلے میں "بموں کا باپ" بنایا ہے جو بموں کی ماں کہلانے والے امریکی بم جی بی یو 43 سے کہیں بڑا ہے۔

ایرانی جرنیل کے مطابق 10 ٹن وزنی یہ بم جہاز سے گرایا جاسکتا ہے جو بہت بڑی تباہی پھیلا سکتا ہے۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری