پاک سعودی برادرانہ تعلقات مضبوط سے مضبوط ترہورہے ہیں، سعودی سفیر


پاک سعودی برادرانہ تعلقات مضبوط سے مضبوط ترہورہے ہیں، سعودی سفیر

سعودی سفیر نے وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات کے دوران کہا کہ پاک سعودی برادرانہ تعلقات مضبوط سے مضبوط ترہو رہے ہیں۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف سے سعودی سفیرنواف سعید المالکی کی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں دونوں ممالک میں تعلقات کے فروغ ،باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بھی گفتگو ہوئی۔

اے آر وائی کے مطابق اس موقع پر سعودی سفیر نے کہا کہ شہباز شریف نے کہا کہ پاک سعودی برادرانہ تعلقات مضبوط سےمضبوط ترہورہےہیں۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سعودی عرب نےہرمشکل گھڑ ی میں پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا ، دونوں ممالک کےدرمیان تجارتی تعلقات میں اضافہ ہو رہا ہے۔

ملاقات میں شہبازشریف نے سعودی سفیر سےعربی میں بھی گفتگو کی۔

اس سے قبل وزیراعلیٰ شہباز شریف کا اپنے بیان میں این اے 120 پر کلثوم نواز کی کامیابی پر کہنا تھا کہ نتائج سے ثابت ہوگیا کہ عوام خدمت کی سیاست کرنے والوں کے ساتھ ہیں اور احتجاجی سیاست سے تنگ آچکے ہیں۔

شہبازشریف کا کہنا تھا کہ جھوٹ کی سیاست کوعوام نے ووٹ کی طاقت سے رد کردیا، 4 سال بعد بھی ن لیگ ملک کی مقبول ترین جماعت ہے، عوام موجودہ حکومت کی پالیسیوں کا تسلسل چاہتے ہیں، مسلم لیگ عوامی خدمت کا سفر عزم کے ساتھ جاری رکھے گی۔

انھوں نے بیگم کلثوم نواز اور کارکنوں کو این اے 120 میں کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ کلثوم نوازکی کامیابی عوام کا مسلم لیگ ن سے والہانہ محبت کا اظہار ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری