عراقی وفاقی عدالت کا کردستان ریفرنڈم روکنے کا حکم


عراقی وفاقی عدالت کا کردستان ریفرنڈم روکنے کا حکم

عراقی وفاقی عدالت نے کردستان میں ریفرنڈم کو معطل کرنے کا حکم جاری کردیا ہے۔

تسنیم نیوز نےالمیادین کے حوالے سے بتایا ہے کہ عراقی وفاقی عدالت نے کرد ریفرنڈم کو معطل کرنے کا فرمان جاری کردیا ہے۔

واضح رہے کہ عراقی پارلیمنٹ پہلے ہی کردستان میں  ریفرنڈم نہ کرانے کا مطالبہ کرچکی ہے۔

سیاسی ماہرین کا کہنا ہے کہ شمالی عراق کے صوبہ کردستان کی حکومت کی طرف سے خود مختار ریاست کے قیام کے لیے اعلان کردہ ریفرنڈم عراق کی سلامتی کے لئے خطرناک ہوسکتا ہے۔

ایران سمیت دنیا کے مختلف ممالک نے خود مختار ریاست کے قیام کے لیے اعلان کردہ ریفرنڈم کی کھل کر مخالفت کی ہے۔

عراقی حکام کا کہنا ہے کہ بغداد حکومت ملک کی تقسیم کے حق میں نہیں ہے اور اگر نیک نیتی کے ساتھ بات چیت کی جائے تو معاملات حل ہوسکتے ہیں، بارزانی ریفرنڈم کے بجائے معاملات کو حل کرنے کے لیے مرکزی حکومت کے ساتھ ٹھوس مذاکرات کا آغاز کریں۔

دوسری جانب عراقی نیشنل کانگریس نے بھی اپنے ایک بیان میں متعلقہ فریقین سے اپیل کی ہے کہ وہ مسائل اور اختلافات کے حل کے لیے تعمیری مذاکرات کا راستہ اختیار کریں۔

یاد رہے کہ عراقی کردستان ریجن کے سربراہ مسعود بارزانی کی جانب سے پچیس ستمبر کو ریفرنڈم کے انعقاد پر اصرار کے بعد عراقی حکومت اور ملک کی سیاسی جماعتوں نے سخت ردعمل کے اظہار کے بعد اب عدالت نے ریفرنڈم روکنے کا حکم جاری کردیا ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری