وفاقی ایوان ھای صنعت و تجارت کے تحت پاک ایران تجارت کے لئے کوششیں تیز


وفاقی ایوان ھای صنعت و تجارت کے تحت پاک ایران تجارت کے لئے کوششیں تیز

پاک ایران تجارتی حجم کو پانچ بلین ڈالر تک بڑھانے کے حکومتی اعلانات کے بعد اقدامات میں تیزی آرہی ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق وفاقی ایوان ھای صنعت و تجارت اس حوالے سے تاجروں کو درپیش مسائل کے تدارک کے لئے مختلف شہروں میں اجلاس منعقد کرا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسی سلسلے میں ایک اہم اجلاس آج شام کوئٹہ میں ہوگا، جس میں کوئٹہ میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے قونصلر جنرل محمد رفیعی، وفاقی ایوان ھای صنعت و تجارت کے نائب صدر ولی محمد، رکن بلوچستان اسمبلی ڈاکٹر رقیہ سعید ہاشمی، پاک ایران بزنس کونسل کے صدر علی رضا رضوی کے علاوہ بڑی تعداد میں تاجروں کے نمائندگان بھی شریک ہونگے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی ایوان ھای صنعت و تجارت کے علاقائی دفتر میں ہونے والے اس اہم اجلاس میں پاک ایران بینکاری مسائل، بارٹر ٹریڈ اور دیگر اہم امور زیر بحث آئیں گے۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری