نیویارک میں ظریف کی برطانوی خارجہ سیکرٹری سے ملاقات


نیویارک میں ظریف کی برطانوی خارجہ سیکرٹری سے ملاقات

ایرانی وزیرخارجہ محمدجواد ظریف نے نیویارک میں برطانوی خارجہ سیکرٹری سے ملاقات کی ہے۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق نیویارک میں ایرانی وزیرخارجہ نے اپنے برطانوی ہم منصب سے مشرق وسطی سمیت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

دونوں رہنماؤں نے ایران اور برطانیہ کے درمیان بینکنگ روابط اور سفارتی تعلقات کے طریقہ کار کے متعلق اہم گفتگو کی۔

رپورٹ کے مطابق برطانوی وزیرخارجہ نے کہا ہے کہ برطانیہ ایران کے ساتھ ہونے والے عالمی ایٹمی معاہدے کی مکمل حمایت کرتاہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایران اور برطانوی وزرائے خارجہ نے عراق، شام، بحرین، یمن اور افغانستان میں جاری سیاسی بحران پر بھی بات چیت کرتے ہوئے مذکورہ ممالک میں ہر قسم کی کشیدگی کو روکنے اور اختلافات کم کرکے مذاکرات پر زور دیا۔

اس ملاقات کے دوران فریقین کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی تبدیلیوں پر بھی بات چیت ہوئی۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری