پاکستان اور برطانیہ کا دوطرفہ تجارت میں اضافے پراتفاق


پاکستان اور برطانیہ کا دوطرفہ تجارت میں اضافے پراتفاق

وزیر تجارت پرویز ملک نے کہا کہ برطانوی ہم منصب سے ہونے والی ملاقات میں دو طرفہ تجارت میں اضافے پر اتفاق ہوا باہمی تجارت کو بڑھانے کے لیے نئے مواقع کی تلاش پر زور دیا گیا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق وزیر تجارت پرویز ملک نے کہا کہ برطانوی ہم منصب سے ہونے والی ملاقات میں دو طرفہ تجارت میں اضافے پر اتفاق ہوا باہمی تجارت کو بڑھانے کے لیے نئے مواقع کی تلاش پر زور دیا گیا۔

اے آر وائی نے لکھا ہے کہ ان خیالات کا اظہار انہوں نے برطانوی ہم منصب کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا، وفاقی وزیر تجارت نے بتایا کہ برطانیہ نے ای یو کی جی ایس پی پلس مراعات برقرار رکھنے کا فیصلہ ہے جس سے تجارت کے نئے مواقع میسر آئیں گے۔

برطانوی وزیر تجارت بگریگ ہینڈز نے کہا کہ پاکستان سرمایہ کاری کے لیے بہترین ملک ہے اور سی پیک میں سرمایہ کاری کے لیے بڑے مواقع موجود ہیں جس میں برطانوی ماہرین مخلتف شعبوں میں اپنا بھرپور کردار ادا کرسکتے ہیں۔

برطانوی وزیر تجارت نے کہا کہ پاکستان سے تجارت کو دگنا کرنا چاہتے ہیں جس کے لیے برطانیہ پاکستان کے لیے جی ایس پی پلس کو برقرار رکھے گا اور یورپی منڈیوں میں پاکستان کی حمایت جاری رکھی جائے گی۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری