کویت کے بعد اسپین نے بھی شمالی کوریا کے سفیر کو ملک بدر کرنے کا حکم جاری کردیا


کویت کے بعد اسپین نے بھی شمالی کوریا کے سفیر کو ملک بدر کرنے کا حکم جاری کردیا

ذرائع کے مطابق کویت اور اسپین کی جانب سے شمالی کوریا کیخلاف ایسے اقدامات امریکا اور عالمی برادری کے اشارے پر اٹھائے جارہے ہیں تاکہ شمالی کوریا کی ترسیلات زر کو کم کیا جاسکے جس سے وہ اپنے ایٹمی پروگرام کے اخراجات پورے کرتا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق کویت کے بعد ہسپانوی وزارت خارجہ نے بھی شمالی کوریا کے سفیر کو رواں مہینے کے اختتام تک ملک چھوڑنے کا حکم دیدیا ہے۔

تسنیم نیوز نے روئٹرز کے حوالے سے بتایا ہے کہ اسپین کی وزارت خارجہ نے گزشتہ روز ایک بیان جاری کرتے ہوئے شمالی کوریا کے سفیر کو ملک چھوڑنے کا حکم دیدیا ہے۔

اسپین کے حکام کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا نے باربار ایٹمی پروگرام کو معطل کرنے کی مخالفت کی ہے جس کی وجہ سے اب اس ملک کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم رکھنا مشکل ہوگیا ہے۔

ہسپانوی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا کو دفتر خارجہ طلب کرکے 30 ستمبر تک ملک چھوڑنے کا کہا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے شمالی کوریا کے خلاف نئی پابندیاں عائد کردی ہیں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری