پی آئی اے نے پاکستانی زائرین کی سہولت کیلئے نجف اشرف کے پروازوں کا آغاز کردیا


پی آئی اے نے پاکستانی زائرین کی سہولت کیلئے نجف اشرف کے پروازوں کا آغاز کردیا

پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن (پی آئی اے) نے عراق کے شہر نجف اشرف کے لئے باقاعدہ پروازوں کا آغاز کردیا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن (پی آئی اے) نے عراق کے شہر نجف اشرف کے لئے باقاعدہ پروازوں کا آغاز کردیا ہے۔

پی آئی اے پاکستان کی پہلی ایئر لائن ہے جس نے کربلای معلیٰ جانے والے زائرین کی سہولت کی خاطر کراچی سے نجف کے لئے ہفتہ میں براہ راست 3پروازوں کا سلسلہ شروع کیا ہے۔

پاکستانی شہریوں کا نجف اشرف کے لئے پروازیں شروع کرنے کا دیرینہ مطالبہ پی آئی اے نے پورا کرتے ہوئے پروازوں کا باقاعدہ آغاز کردیا ہے۔

رپورٹ کےمطابق یک طرف ٹکٹ 45 ہزار روپے کا ہے تاہم زائرین کا کہنا ہے کہ کرایہ حد سے زیادہ رکھا گیا ہے جس کی وجہ سے پروازوں کا کامیاب ہونا مشکل ہوگا۔

واضح رہے کہ محرم اور اربعین حسینی علیہ السلام کے ایام میں پاکستان بھر سے لاکھوں زائرین عراق کا رخ کرتے ہیں۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری