18 سالہ پاکستان نوجوان نے عالمی شہرت یافتہ قاتل گیم "بلیو وہیل" کا حل ڈھونڈ نکالا


18 سالہ پاکستان نوجوان نے عالمی شہرت یافتہ قاتل گیم "بلیو وہیل" کا حل ڈھونڈ نکالا

پاکستان کے ایک ہونہار نوجوان نے عالمی شہرت یافتہ قاتل گیم "بلیو وہیل" کے مقابلے میں ایک ایسا گیم تیار کرلیا ہے کہ جس کی تعریف کرنے پر ساری دنیا مجبور ہوجائیگی۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق اس وقت قاتل بلیو وہیل گیم دنیا بھر میں مشہور ہے جس کی وجہ سے درجنوں نوجوان موت کے منہ میں جا چکے ہیں۔

اب اس گیم کے مقابلہ میں پاکستانی نوجوان نے بھی ایک گیم بنا ڈالی ہے اور اس میں کھلاڑیوں کے لئے ٹاسک بھی رکھے گئے ہیں کہ ساری دنیا اس نوجوان کی تعریف کرنے پر مجبور ہو جائے گی۔

18سالہ وسیم گل نے ایک ایپلی کیشن تیار کی ہے وہ بالکل بلیو وہیل گیم کی ایپلی کیشن کی طرح دکھائی دیتی ہے لیکن اس میں کھلاڑیوں کو ایسے کام کرنے کے لئے کہا جاتا ہے جن سے ان پر زندگی کی اہمیت اجاگر ہوتی ہو اور کھلاڑیوں کی زندگی میں مثبت تبدیلیاں لانے کا باعث بنے۔

رپورٹ کے مطابق اس گیم میں دس پش اپ لگائیں، صبح 6 بجے بیدار ہوں، جب بیدار ہوں تو دس منٹ تک بستر سے مت نکلیں اور اپنے ناک کو سیدھے ہاتھ کے انگوٹھے سے چھوئیں وغیرہ شامل ہیں۔

اس میں کچھ مزاحیہ ٹاسک بھی شامل ہیں، مثلا ایک پیاز کاٹیں اور اس دوران کوشش کریں کہ اپ کی آنکھوں سے پانی نہ بہے، ایک چھوٹا کیک کھائیں اور اس کے بعد ہونٹوں اور انگلیوں کو مت چاٹیں وغیرہ۔

اس گیم میں کچھ ایسے ٹاسک بھی ہیں جن میں دوسروں کی مدد کرنے کے بارے میں کہا جاتا ہے، مثلا گھر کے کام کاج کے بارے میں اپنے والدین کا ہاتھ بٹائیں، دوسرے لوگوں کی مدد کریں، آج کچھ خاص کریں، کسی غریب کو کھانا کھلائیں، وغیرہ۔

یہ بلیو وہیل گیم بھی 50 دن پر مبنی ہے، 50ویں روزکھلاڑی کو سمارٹ بلیو وہیل کا خطاب مل جاتا ہے اور اسے مثبت زندگی کے لئے کچھ مزید نصیحتیں کی جاتی ہیں۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری