مذہبی منافرت پھیلانے والوں پر کڑی نظر رکھی جائے، احسن اقبال


مذہبی منافرت پھیلانے والوں پر کڑی نظر رکھی جائے، احسن اقبال

وزیر داخلہ احسن اقبال نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو محرم میں منعقد ہونے والے جلوسوں اور مجالس کی حفاظت کے لیئے مربوط حکمت عملی ترتیب دینے کے احکامات جاری کرتے ہوئے اپیل کی ہے کہ تمام مکاتب فکر کے جید علمائ کرام امن و امان کا پرچار کریں اور حکومت کے ساتھ تعاون کریں۔

وزیر داخلہ احسن اقبال نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو محرم میں منعقد ہونے والے جلوسوں اور مجالس کی حفاظت کے لیئے مربوط حکمت عملی ترتیب دینے کے احکامات جاری کرتے ہوئے اپیل کی ہے کہ تمام مکاتب فکر کے جید علمائ کرام امن و امان کا پرچار کریں اور حکومت کے ساتھ تعاون کریں۔

انہوں نے تاکید کی کہ مذہبی منافرت پھیلانے والوں پر کڑی نظر رکھی جائے گی کسی کو بھی پاکستان کے بین الاقوامی تشخص کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔

منگل کو وزیر داخلہ پروفیسر احسن اقبال کی زیر صدارت محرم الحرام میں سیکیورٹی کے حوالے سے اعلی سطحی اجلاس ہوا جس میں سیکورٹی اداروں کی قیادت، صوبائی انتظامیہ اور وزارت کے حکام نے شرکت کی اجلاس کے دور ان محرم الحرام کے حوالے سے کئے جانے والے سیکورٹی اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

اس موقع پر وزیر داخلہ نے تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کو محرم میں منعقد ہونے والے جلوسوں اور مجالس کی حفاظت کے لیئے مربوط حکمت عملی ترتیب دینے کے احکامات جاری کئے وزیر داخلہ نے کہا کہ تمام مکاتب فکر کے جید علمائ کرام امن و امان کا پرچار کریں اور حکومت کے ساتھ تعاون کریں۔

وزیر داخلہ نے کہاکہ قانون نافذ کرنے والے ادارے اور ضلعی انتظامیہ جید علمائے کرام سے مضبوط ربط قائم رکھیں۔وزیر داخلہ نے کہاکہ مذہبی منافرت پھیلانے والوں پر کڑی نظر رکھی جائے۔

وزیرداخلہ نے کہاکہ وزیر داخلہ نے محرم میں منعقد ہونے والی مجالس اور جلوسوں کو فول پروف انتظامات فراہم کرنے کی ہدایات کرتے ہوئے کہاکہ ماضی میں بین الااقوامی طاقتیں اندرونی انتشار کی وجہ سے تنزلی کا شکار ہوئیں۔

وزیرداخلہ نے کہاکہ کمیونٹی پولیسنگ کے عمل کو متحرک کرنے کی ضرورت ہے ¾عوام کے شعورمیں مجموعی ذمہ داری کا احساس اجاگر کرنے کے لئے ہر سطح پر اقدامات کئے جائیں۔

وزیر داخلہ نے محرم کے مہینے میں کامبنگ آپریشن اور سروے کے ذریعے شر پسند عناصر کی نشاندہی کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہاکہ تمام کالعدم تنظیموں کی سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھی جائے۔وزیر داخلہ نے کہاکہ کسی کو بھی پاکستان کے بین الاقوامی تشخص کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ محرم کے مہینے میں کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لئے ملک بھر میں 32720 اضافی اہلکار تعینات کئے گئے ہیں اجلاس میں بتایا گیا کہ حساس مقامات کی فضائی نگرانی کی جائے گیاجلاس میں بتایا گیا کہ وزارت داخلہ میں کنٹرول سینٹر قائم کیا جائے گا جہاں سے تما م صوبوں کی انتظامیہ سے رابطہ رہے گا۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری