پاک ایران تجارت بڑھانے کے لئے "ایف پی سی سی آئی" کا ساتواں اجلاس + تصاویر


پاک ایران تجارت بڑھانے کے لئے "ایف پی سی سی آئی" کا ساتواں اجلاس + تصاویر

فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کے تحت کوئٹہ میں پاک ایران تجارت کے حوالے سے ساتواں اجلاس کوئٹہ میں منعقد ہوا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق اجلاس میں ایف پی سی سی آئی کے نائب صدر ولی محمد، کوئٹہ میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے قونصل جنرل محمد رفیعی، نائب قونصل محمد رضا استواری، ممبر صوبائی اسمبلی ڈاکٹر رقیہ سعید ہاشمی، پاک ایران بزنس کونسل کے صدر علی رضا رضوی، امیر حسین شاکری کے علاوہ کاروباری شخصیات کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔

اس موقع پر قونصل جنرل محمد رفیعی نے تاجروں کو درپیش مسائل کے حل کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ ویزا سے متعلق درپیش مسائل ہوں یا دیگر مسائل، انہیں جلد حل کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ تاجروں کی پھنسی رقوم نکلوانے کے لئے بھی اقدامات کئے جائیں گے۔ اس سلسلے میں لین دین کے ثبوت مہیا کرنے ہوں گے۔

انہوں کہا کہ دونوں ممالک کے مابین بینکاری مسائل کے حل کے لئے بھی کام ہو رہا ہے۔

نائب صدر ایف پی سی سی آئی نے کہا کہ دونوں دوست برادر اسلامی ممالک کے تاجروں کو درپیش مسائل کا جلد حل چاہتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ایران اور پاکستان کی چیمبرز آف کامرس کے مابین روابط کا سلسلہ سود مند ثابت ہوگا اور جلد درپیش تمام مسائل حل ہو جائیں گے۔

ممبر صوبائی اسمبلی ڈاکٹر رقیہ سعید ہاشمی نے کہا کہ پاک ایران تجارت کے سلسلہ میں درپیش تمام مسائل کے حل کے لئے پارلیمان کے دروازے کھلے ہیں، ان تمام مسائل کو فی الفور حل کیا جائے گا۔

ایران بزنس کونسل کے سربراہ نے اس موقع پر پاک ایران ٹرید کانفرنس کی تیاریوں کے حوالے سے آگاہ کیا۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری