وزیرستان میں کرکٹ میچ کا انعقاد ملک میں امن و امان کی بہتر صورتحال کی عکاس


وزیرستان میں کرکٹ میچ کا انعقاد ملک میں امن و امان کی بہتر صورتحال کی عکاس

ماہرین کا کہنا ہے کہ وزیرستان جیسے علاقے میں یو کے میڈیا الیون اور پاکستان الیون میچ کا انعقاد دراصل ملک بالخصوص سالوں سے مسلط کردہ جنگ والے اس علاقے میں امن و امان قائم کرنے کی ایک علامت ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق  شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں پاک فوج کے زیر انتظام کھیلے جارہے خیر سگالی ٹی ٹوئنٹی میچ کے دوران یو کے میڈیا الیون نے پاکستان الیون کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

یونس خان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے اس میچ کے موقع پر سابق کپتان بوم بوم شاہد آفریدی سمیت پاکستان کرکٹ ٹیم کے دیگر سپر اسٹار کھلاڑی بھی موجود ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور بھی اس موقع پر موجود ہیں۔

اس نمائشی میچ سے لطف اندوز ہونے کے لیے گراؤنڈ میں مقامی اسکولوں کے طالب علموں کی بڑی تعداد سمیت قبائلی عمائدین اور رہنما بھی موجود ہیں۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری