حماس کا فلسطینیوں سے مسجد الاقصیٰ میں حاضر ہونے کا مطالبہ


حماس کا فلسطینیوں سے مسجد الاقصیٰ میں حاضر ہونے کا مطالبہ

مزاحمتی تنظیم حماس نے فلسطینیوں سے مطالبہ کیا ہے کہ صہیونی جرائم کا مقابلہ کرنے کیلئے آج جمعرات کو مسجد الاقصیٰ کا رخ کریں۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق فلسطین میڈیا سیل نے رپورٹ دی ہے کہ مزاحمتی تنظیم حماس نے فلسطینیوں سے مطالبہ کیا ہے کہ قابض صہیونیوں کے جنایات کا مقابلہ کرنے کیلئے آج جمعرات کو مسجد الاقصیٰ کا رخ کریں۔

حماس تنظیم کے ترجمان ایمن ابوخلیل نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے تاکید کی ہے کہ یہودیوں کے عسکریت پسند گروہوں کو مسجد الاقصیٰ میں بلانے کا مقصد فلسطینی مسلمانوں کے جذبات کو ابھارنا ہے۔

انہوں نے فلسطینی مسلمانوں سے مطالبہ کیا کہ وہ جیسے بھی ممکن ہو صہیونیوں کے اس اقدام کیخلاف اٹھ کھڑے ہوں۔

ترجمان نے تاکید کی کہ مسلمانوں اور یہودیوں کے درمیان زمان و مکان کے لحاظ سے قابض اور متجاوز یہودی آبادی کی جانب سے مسجد الاقصیٰ کیخلاف نہ رکنے والے اقدامات اور اس مسجد کو تقسیم کرنے کی کوششوں کا مقابلہ کرنے کیلئے فلسطینیوں کی مضبوط اور وسیع مزاحمت باگزیر ہے۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری