صوبہ صلاح الدین کے کئی علاقے دہشت گردوں سے آزاد کرالئے گئے


صوبہ صلاح الدین کے کئی علاقے دہشت گردوں سے آزاد کرالئے گئے

عراقی سیکورٹی فورسز نے صوبہ صلاح الدین کے کئی اہم علاقے دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرالئے ہیں۔

تسنیم نیوز نے المیادین کے حوالے سے بتایا ہے کہ عراقی سیکورٹی فورسز نے صوبہ کرکوک اور صوبہ صلاح الدین کے کئی اہم علاقوں کو داعشی دہشت گردوں کے قبضے سے مکمل طور پر آزاد کرالئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق عراقی فوج اور فیڈرل پولیس کے اہلکاروں آج علی الصبح نے صوبہ کرکوک میں داعشی دہشت گردوں کے خلاف جامع کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔

عراقی فوج کے سربراہ کا کہنا ہے کہ اب کرکوک کے تمام علاقوں کو دہشت گردوں سے پاک کرنے کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں۔

واضح رہے کہ صوبہ کرکوک کا جنوبی علاقہ داعشی دہشت گردوں کے قبضے میں ہے۔

حشد الشعبی کے ترجمان احمد الاسدی کا کہنا ہے کہ تلعفر کی آزادی کے بعد دہشت گردوں کے حوصلے پست ہوگئے ہیں جس کے سبب عراقی فوج اب نہایت آسانی کے ساتھ تمام علاقوں سے دہشت گردوں کا خاتمہ کرے گی۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری