فورسز کیمپ پر حملہ کرنے والے دو افراد گرفتار، تیسرے کی تلاش جاری، بھارتی پولیس کا دعوٰی


فورسز کیمپ پر حملہ کرنے والے دو افراد گرفتار، تیسرے کی تلاش جاری، بھارتی پولیس کا دعوٰی

جموں صوبے کے بانہال میں گزشتہ دن ایس ایس بی کے اہلکاروں پر حملہ کرنے کے بعد بھارتی پولیس نے حملے میں ملوث مبینہ تین افراد میں سے دو کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق بانہال میں فورسز کیمپ پر حملے کے پورے علاقے میں ملوث افراد کی نشاندہی کی گئی تھی اور بہت ہی قلیل وقت میں پولیس نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ حملے میں ملوث افراد کو گرفتار کیا گیا۔

حملے کے فورا بعد پولیس نے کہا تھا کہ یہ حملہ تین مشتبہ افراد نے کیا اور ایک مقامی مدرسے سے تین افراد کئی روز سے غائب ہیں اور شک کی سوئی انہی تین افراد کی طرف جاتی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بدھ کو ہی بانہال سے لاپتہ ہوئے تین نوجوانوں نے یہ حملہ کیا ہے اور وہ ایس ایس بی کے دو اہلکاروں کے دو ہتھیار لیکر فرار ہوگئے ہیں۔

بانہال پولیس کو معلوم ہوا کہ بانہال کے علاقہ کسکوٹ اور عشر علاقے سے تین نوجوان لاپتہ ہوئے ہیں حملے کے محض ایک دن بعد پولیس نے تین مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے ان کی تحویل سے حملے کے وقت اہلکاروں سے چھینا گیا جن سے اسلحہ بھی بر آمد کرلیا گیا ہے۔

پولیس اور فورسز اب گرفتار شدگان کے تیسرے ساتھی کی تلاش کررہی ہیں۔ اس حملے میں ایس ایس بی کا ایک ہیڈ کانسٹبل ہلاک اور ایک اسسٹنٹ سب انسپکٹر زخمی ہوا تھا۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری