کرد ریفرنڈم کے حوالے سے اسرائیلی سازش اور اہم عرب ملکوں کا موقف


کرد ریفرنڈم کے حوالے سے اسرائیلی سازش اور اہم عرب ملکوں کا موقف

بعض عرب ممالک نے کرد ریفرنڈم کے حوالے سے اپنا موقف پنہاں یا عیاں طور پر ظاہر کرتے ہوئے خود کو عراق کیخلاف صہیونی سازش کا حصہ قرار دیا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق بعض عرب ممالک اسرائیل کی طرح عراق سے کردستان کی علیحدگی کے حامی نکلے۔

برطانوی اخبار ٹائمز نے انکشاف کیا ہے کہ سعودی عرب نے اسرائیل کیساتھ اس معاملے پر خفیہ طور پر اتفاق کر لیا ہے جبکہ امارات نے بر ملا اعلان کیا ہے کہ وہ کردستان کی عراق سے علیحدگی کے حق میں ہے اور اگر کردستان علیحدہ ہوتا ہے تو امارات کردستان کو بطور آزاد ریاست تسلیم کریگا۔

برطانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق کردستان کی علیحدگی کے حامی ان تینوں ممالک کی نظر میں کردستان کی علیحدگی کے بعد ان کے ایک دوست اور اشاروں پر چلنے والے ملک کردستان کی ایران کیساتھ سرحدیں ہونگی جو ایران میں عدم استحکام کو فروغ دینے کیلئے ان کے لیے کافی حد تک کار آمد ثابت ہونگیں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری