سانحہ ماڈل ٹاؤن؛ رپورٹ پبلک نہ کرنے پر شہبازشریف کیخلاف توہین عدالت کی درخواست


سانحہ ماڈل ٹاؤن؛ رپورٹ پبلک نہ کرنے پر شہبازشریف کیخلاف توہین عدالت کی درخواست

عدالتی حکم کے باوجود سانحہ ماڈل ٹاؤن کی جوڈیشل انکوائری رپورٹ منظرعام پرنہ لانے پر شہبازشریف اور رانا ثنا اللہ سمیت کئی حکومتی اورسرکاری افسران کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائرکرادی گئی۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق ایکسپریس نیوزکے مطابق عوامی تحریک کی جانب سے وزیراعلی پنجاب شہبازشریف، چیف سیکرٹری اورہوم سیکرٹری کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائرکرادی گئی۔ درخواست میں وزیراعلیٰ پنجاب، رانا ثناءاللہ اورسیکرٹری داخلہ کوفریق بنایا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز نے رپورٹ دی ہے کہ درخواست میں استدعا کی گئی کہ جسٹس نجفی کی رپورٹ شائع نہ کرنے پرہوم سیکرٹری توہین عدالت کے مرتکب ہورہے ہیں، عدالت ہوم سیکرٹری سمیت دیگرفریقین کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی اور سانحہ ماڈل ٹاون کی رپورٹ عدالتی حکم کے باجود پبلک نہ کرنے کے خلاف فریقین کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل لاہور ہائی کورٹ نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کی جوڈیشل انکوائری رپورٹ منظر عام پر لانے کا حکم دیا تھا تاہم پنجاب حکومت نے ایسا کرنے کے بجائے فیصلے کے خلاف ہی اپیل دائر کردی۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری