عرب و غرب یک جاں دو قالب / امارات: ایران نے جوہری معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے


عرب و غرب یک جاں دو قالب / امارات: ایران نے جوہری معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے

متحدہ عرب امارات نے مغرب کی پیروی اور ایران کیخلاف امریکی زبان استعمال کرتے ہوئے بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کے اعتراف کے باوجود تہران پر جوہری معاہدے کی پاسداری نہ کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔

تسنیم نیوز نے روئٹرز کے حوالے سے بتایا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے وزیرخارجہ نے دعویٰ کیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے 2015 کے جوہری معاہدے کے متن اور روح کی خلاف ورزی کی ہے۔

متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ شیخ عبدالله بن زاید آل نهیان نے جمعہ کو اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی میں ایک بیان جاری کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ اسلامی جمہوری ایران نے 2015 کے جوہری معاہدے کے متن اور روح دونوں کی خلاف ورزی کی ہے۔

شیخ نے مزید کہا کہ ایران کے ساتھ ایٹمی معاہدے کے دو سال گزر چکے ہیں لیکن ایران کے رویے میں کسی قسم کی کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔

انہوں نے الزام لگایا ہے کہ ایران نے اپنے جوہری پروگرام کو جاری رکھا ہے اور معاہدے کے متن اور روح کی خلاف ورزی کررہا ہے۔

امارات کے وزیرخارجہ کا کہنا ہے کہ ہم ایران پر عالمی دباو کی حمایت کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ متحدہ عرب امارت کے وزیرخارجہ کا بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے کہ بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی نے اپنی رپورٹوں میں ایران کی طرف سے مکمل طورپر جوہری معاہدے کی پاسداری کرنے کی تصدیق کی ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری