اقوام متحدہ میں 134 ممالک کی جانب سے ایران کی بھرپور حمایت


اقوام متحدہ میں 134 ممالک کی جانب سے ایران کی بھرپور حمایت

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقعے پر 134 ممالک نے ایران کے ساتھ ہونے والے عالمی جوہری معاہدے کو مثالی قرار دیتے ہوئے ایران کی حمایت کا اعلان کردیا۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق چین سمیت 134 ممالک نے ایران کے جوہری معاہدے کی حمایت کا اعلان کردیا ہے۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے موقع پر جوہری معاہدے کے بارے میں چین سمیت 134 ممالک کے وزرائے خارجہ نے ایران کے ساتھ طے پانے والے جوہری معاہدے کی حمایت میں متفقہ اعلامیہ جاری کیا ہے۔

مشترکہ اعلامیہ میں ایران کے خلاف یک طرفہ طور پر عائد اقتصادی پابندیوں کی مخالفت کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ نیو یارک میں گروپ 77 کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ کا اجلاس بروز جمعہ ایکواڈور کے صدر، اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اور اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی کے سربراہ کی موجودگی میں منعقد ہوا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ نے ایران کیساتھ ذاتی دشمنی اور تعصب کی بنا پر امریکی زبان استعمال کرتے ہوئے کہا تھا کہ تہران ایٹمی معاہدے کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری