ایران کے وہ میزائل جو تل ابیب کو براہ راست نشانہ بنا سکتے ہیں + تفصیلات


ایران کے وہ میزائل جو تل ابیب کو براہ راست نشانہ بنا سکتے ہیں + تفصیلات

میزائل پروگرام اسلامی جمہوریہ ایران کی طاقت کا ایک اہم حصہ ہے اور ایران اپنی ضرورت کے مطابق کئی سالوں سے اپنی دفاعی صلاحیت کو بہتر کرنے کے لئے میزائلوں کی رینج اور ٹھیک نشانے پر لگنے کی صلاحیتوں کو بڑھا رہا ہے۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے مسلح افواج نے خرمشہر نامی میزائل کا کامیاب تجربہ کرکے ملک دشمن عناصر کی نیندیں اڑا دی ہیں۔

خرمشہر کے آنے کے بعد اب ایران کے پاس 7 میزائل ایسے ہیں جو بہ آسانی اسرائیلی دارالحکومت کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔

اگر ایران کے دور دراز علاقے کو مد نظر رکھیں تو اسرائیل تک کے لئے کل 1100 کلومیٹر کا فاصلہ بنتا ہے لیکن ایران کے پاس 2000 کلومیٹر تک مار کرنے والے میزائل موجود ہیں، ایران اپنے ملک کے کسی بھی حصے سے اسرائیل کو بہ آسانی نشانہ بنا سکتا ہے۔

ہم اپنے قارئین کی خدمت میں ایرانی میزائلوں کی کچھ تفصیلات پیش کررہے ہیں؛

میزائل کی تفصیلات

شہاب

پورا نام:  شہاب میزائل‏
ایندھن:  مائع
مسلح وزن:  15 ٹن
جنگی حالت میں میزائل  کا وزن:  670 کلو  
لمبائی: 15 میٹر
مشن: زمین سے زمین- بیلسٹک

واضح رہے کہ شہاب III کی رینج 2000 کلو میٹر تک ہے اور یہ اسرائیل سمیت خلیج میں قائم امریکی اڈوں کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

سجیل؛ ایران کا سب سے زیادہ مہلک میزائل

پورا نام:  سجیل
رینج: 2000 کلومیٹر
ایندھن:  جامد
مسلح وزن:  23 ٹن 540 کلو گرام
جنگی حالت میں میزائل  کا وزن:  650 کلو  
لمبائی: 17.90 میٹر
مشن: زمین سے زمین- بیلسٹک
سجیل نامی میزائل ایران کے کسی بھی کونے سے اسرائیل کو بہ آسانی نشانہ بنا سکتا ہے۔

قدر

قدر ایس

پورا نام:  سہ گانہ قدر
قدر ایس: 1350 کلومیٹر
قدرایچ: 1650 کلومیٹر
قدراف: 2000 کلومیٹر
ایندھن:  مائع
قدریف کی مسلح وزن:  17 ٹن 458 کلوگرام
جنگی حالت میں قدر ایف میزائل  کا وزن:  640 کلو  
لمبائی: 15 میٹر 86 سینٹی میٹر
مشن: زمین سے زمین- بیلسٹک

قدر ایچ

عماد

پورا نام:عماد میزائل
حد: 1700 کلومیٹر
ایندھن:  مائع
مسلح وزن:  نا معلوم
جنگی حالت میں میزائل  کا وزن:  نامعلوم  
لمبائی: نامعلوم
مشن: زمین سے زمین- بیلسٹک
جدید ترین "خرمشہر" نامی میزائل

خرمشہر

پورا نام:  خرمشہر
رینج: 2000 کلومیٹر
ایندھن: مائع
مسلح وزن: نا معلوم
جنگی حالت میں میزائل  کا وزن:  1800کلوگرام  
لمبائی: نامعلوم
مشن: زمین سے زمین- بیلسٹک
صلاحیت: کئی بم ساتھ لے جا سکتاہے

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری