پاک ایران کے مابین قومی کرنسیوں میں لین دین آئندہ 2 ہفتوں میں شروع ہونے کا امکان


پاک ایران کے مابین قومی کرنسیوں میں لین دین آئندہ 2 ہفتوں میں شروع ہونے کا امکان

پاک ایران مرکزی بینکوں کے سربراہان نے دونوں ملکوں کے درمیان قومی کرنسیوں میں لین دین پر اتفاق کیا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق ترکی کے شہر بدروم میں اسلامی تعاون تنظیم کے رکن ملکوں کے مرکزی بینکوں کے سربراہوں کے اجلاس کے موقع پر ہونے والی اس ملاقات میں ایران اور پاکستان کے درمیان بینکاری تعاون بڑھانے کی راہوں کا جائزہ لیا گیا۔

ایران اور پاکستان کے مرکزی بینکوں کے سربراہوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی لین دین میں قومی کرنسیوں کے استعمال کا عمل زیادہ سے زیادہ دو ہفتے میں شروع ہو جانا چاہیے۔

اس ملاقات میں پاکستان کے شہر کراچی میں ایران کے ملی بینک کی برانچ کھولے جانے کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری