کنٹرول لائن پربھارتی فوج کی فائرنگ سے ایک لڑکی شہید اور 2 شہری زخمی ہو گئے


کنٹرول لائن پربھارتی فوج کی فائرنگ سے ایک لڑکی شہید اور 2 شہری زخمی ہو گئے

کنٹرول لائن پر نکیال سیکٹر میں شہری آبادی پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے ایک لڑکی شہید اور 2 شہری زخمی ہو گئے۔ پاک فوج کی جانب سے بھارتی فائرنگ کابھرپور جواب دیا گیا۔

خبر رساں ادارے تسنیم نے آئی ایس پی آر کے حوالے سے بتایا ہے کہ بھارتی فوج نے چھوٹے ہتھیاروں اور مارٹر گنوں سے آبادی کو نشانہ بنایا، جس کا ہماری افواج کی جانب سے منہ توڑ جواب دیا گیا ہے۔
ْْ
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بھارتی فائرنگ سے 22سالہ تاشیباولدمحمداقبال شہید ہوئی ہے جو بالاکوٹ گاؤں کی رہائشی تھی، جبکہ 18 سال کی انیقا اقبال ولد محمد اقبال شدید زخمی ہے۔

یہاں یہ بات غور طلب ہے کہ ایک طرف تو بھارت عالمی فورم پر پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کر رہا ہے تو دوسری طرف کنٹرول لائن پر اس کی اشتعال انگیزیوں کا سلسلہ مسلسل جاری ہے۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری