شمالی کوریا پر جنگ کے بادل؛ امریکی بمبار طیاروں کی نچلی اور اونچی پروازیں


شمالی کوریا پر جنگ کے بادل؛ امریکی بمبار طیاروں کی نچلی اور اونچی پروازیں

شمالی کوریا کے مشرقی علاقے میں امریکی بمبار طیاروں نے اونچی اور نیچی پروازیں کی ہیں۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق پینٹاگون کا کہنا ہے کہ امریکی صدر کے پاس کسی بھی خطرے کے لیے کئی فوجی حل موجود ہیں جب کہ دوسری جانب امریکی جنگی اور بمبار طیاروں نے حریف ملک شمالی کوریا میں نچلی اور اونچی پروازیں کیں۔

ترجمان پینٹاگون کے مطابق شمالی کوریا کے مشرقی علاقے میں امریکی بمبار بی ون بی طیاروں کے ساتھ ایف 15سی جنگی طیاروں نے پرواز کی۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ شمالی کوریا کا جوہری پروگرام ایشیا پیسیفک اورعالمی برادری کے لیے سنگین خطرہ ہے۔

پینٹاگون کے مطابق پرواز کا مقصد یہ بتانا تھا کہ امریکی صدر کے پاس کسی بھی خطرے کو شکست دینے کے کئی فوجی حل موجود ہیں۔
     
 
 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری