مجلس عزاء کا انعقاد؛ پاکستانی پولیس نے سیدہ نصرت زہرا نامی خاتون کیخلاف مقدمہ درج کرلیا


مجلس عزاء کا انعقاد؛ پاکستانی پولیس نے سیدہ نصرت زہرا نامی خاتون کیخلاف مقدمہ درج کرلیا

راولپنڈی پولیس نے اپنے گھر میں نواسہ رسول حضرت امام حسین علیہ السلام کے ذکر کیلئے مجلس برپا کرنے پر چکری روڈ کی رہائشی سیدہ نصرت زہرہ کیخلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق محرم الحرام کے دوران اپنے گھر میں نواسہ رسول حضرت امام حسین علیہ السلام کے ذکر کیلئے مجلس کیوں برپا کی؟، راولپنڈی کی متعصب پولیس نے چکری روڈ کی رہائشی سیدہ نصرت زہرہ کیخلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر بیرونی پولیس نے مکتب دیوبند سے تعلق رکھنے والی مسجد رسول اللہ کی انتظامیہ کی شکایت پر لالہ رخ چکری روڈ کی رہائشی سیدہ نصرت زہرہ کیخلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ مقدمہ تھانہ صدر بیرونی کے ڈی ایف سی عثمان منیر کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔

مقدمے میں کہا گیا ہے کہ کیونکہ سیدہ نصرت کے گھر کے عقب میں مکتب دیوبند کی ایک مسجد ہے اور اس مسجد کی انتظامیہ کو اس مجلس عزا پر اعتراض تھا اور تھانے میں پہلے سے شکایت بھی درج کروا رکھی تھی، جبکہ بانی مجلس کی جانب سے گھر میں مجلس کی اجازت بھی نہیں لی گئی تھی، اس لئے نصرت زہرہ کیخلاف دفعہ 153 اے کے تحت مقدمہ درج کیا جاتا ہے۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری