بھارتی اخبار نے "را" اور تحریک طالبان کے درمیان روابط کا بھانڈا پھوڑ دیا


بھارتی اخبار نے "را" اور تحریک طالبان کے درمیان روابط کا بھانڈا پھوڑ دیا

بھارتی اخبار ہندوستان ٹائمز نے اعتراف کیا ہے کہ بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے آپس میں گہرے تعلقات ہیں اور اس حوالے سے امریکا کو بھی شدید تحفظات ہیں۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق معروف بھارتی اخبار ہندوستان ٹائمز نے انکشاف کیا ہے کہ بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے مابین گہرے تعلقات ہیں جس پر امریکا نے بھی تشویش کا اظہار کیا ہے اور بھارتی خفیہ ایجنسی اور ٹی ٹی پی کے تعلقات کم کرنے کے لئے بھارت پر دباؤ بڑھانا شروع کردیا ہے۔

ہندوستان ٹائمز کے مطابق ٹی ٹی پی اور ’را‘ کے تعلقات کا انکشاف پہلی بار طالبان کمانڈر احسان اللہ احسان کی گرفتاری کے بعد ہوا اور امریکا نے بھی اس معاملے پر پاکستان کے مؤقف کو تسلیم کرلیا ہے اور کہا ہے کہ افغانستان کے قیام امن میں پاکستان کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے جب کہ امریکی وزیردفاع جیمز میٹس آئندہ روز اپنے دورہ بھارت میں بھارتی عسکری و سیاسی قیادت سے اس معاملے پر گفتگو بھی کریں گے اور پیغام دیں گے کہ بھارتی ایجنسی را اور ٹی ٹی پی کے مابین تعلقات کو کم کیا جائے اور اگر ایسا نہ ہوا تو یہ خود بھارت کے لئے خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری