امریکہ سپرپاور یا حد درجے کا بزدل؛ "سرخم تسلیم کرو یا پابندیوں کیلئے تیار ہوجاو"


امریکہ سپرپاور یا حد درجے کا بزدل؛ "سرخم تسلیم کرو یا پابندیوں کیلئے تیار ہوجاو"

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بعض امن پسند اسلامی ممالک پر سفری پابندی عائد کرنے کے بعد اب شمالی کوریا اور وینزویلا جیسے غیر اسلامی ممالک کو بھی اس فہرست میں شامل کرنا شروع کردیا ہے جس سے واضح ہوتا ہے کہ سرخم تسلیم نہ کرنے والے ممالک کو واشنگٹن کے بزدلانہ اقدامات کا سامنا کرناپڑتا ہے۔

امریکہ میں صدر ٹرمپ کی جانب سے متعارف کروائی جانے والی متنازع سفری پابندی کی فہرست میں اضافہ کر کے ایران، لیبیا، شام، یمن اور صومالیہ کے علاوہ اب شمالی کوریا، چاڈ اور وینزویلا کو بھی اس فہرست میں شامل کر دیا گیا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس نئی فہرست کو اتوار کو صدارتی فرمان کی صورت میں جاری کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکہ کو محفوظ بنانا میری اولین ترجیح ہے۔ اور ہم اپنے ملک میں کسی بھی ایسے فرد کو داخل ہونے کی اجازت نہیں دے سکتے جو ہمارے لیے خطرے کا باعث بنے۔

واضح رہے کہ وینزویلا پر لگائی گئی پابندی صرف ان کے سرکاری ملازمین اور اُن کے اہل خانہ پر لاگو ہوگی۔ صدر ٹرمپ کی جانب سے لگائی گئی سفری پابندی کے اولین حکم میں سوڈان بھی اس فہرست کا حصہ تھا لیکن اس نئی فہرست میں سے اس کا نام نکال دیا گیا ہے۔ اعلان کے مطابق عراق نے بھی امریکی شرائط پوری نہیں کی تھیں لیکن شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ کے خلاف جنگ میں امریکہ کا ساتھ دینے اور معلومات فراہم کرنے کی وجہ سے اس پر یہ پابندی نہیں لگائی گئی ہے۔یاد رہے کہ فروری میں اعلان کیے جانے والے اس حکم کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا اور اسے ‘مسلم ممالک پر پابندی’ کے طور پر دیکھا جا رہا تھا۔ اعلان کے بعد ملک بھر میں اس کے خلاف احتجاج اور مظاہرے کیے گئے اور عدالت میں اسے چیلنج کیا گیا۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری