عالمی ادارہ صحت نے روہنگیا مہاجرین کے کیمپوں میں ہیضہ پھیلنے کا انتباہ دیدیا


عالمی ادارہ صحت نے روہنگیا مہاجرین کے کیمپوں میں ہیضہ پھیلنے کا انتباہ دیدیا

عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا ہے کہ بنگلہ دیش میں روہنگیا مہاجرین کے کیمپوں میں ہیضہ پھیل سکتا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق روہنگیا مسلمانوں کو بھارت سے زبردستی نکالنے کے خلاف آریہ سماج کے مذہبی پیشوا سوامی اگنی ویش نے بھوک ہڑتال کرنے کا اعلان کر دیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے انتباہ جاری کیا ہے کہ بنگلہ دیش میں روہنگیا مہاجرین کے کیمپوں میں ہیضے کی وبا پھوٹنے کا امکان بڑھ گیا ہے۔

کیمپوں میں خوراک، ادویات اور صاف پینے کے پانی کی شدید قلت ہے۔

عالمی ادارے کے مطابق صاف پینے کے پانی عدم دستیابی سے ہی ہیضے کی وبا پھوٹتی ہے جبکہ طبی امدادی تنظیم ڈاکٹرز ود آٹ بارڈرز پہلے ہی ایسا انتباہ جاری کر چکی ہے۔

واضح رہے کہ میانمار سے فرار ہو کر بنگلہ دیش پہنچنے والے4 لاکھ سے زائد روہنگیا مہاجرین کو عارضی کیمپوں میں ٹھہرایا گیا ہے۔ میانمار اور بنگلہ دیش کی سرحد پر عارضی خیموں سے بنائے گئے کل 68 کیمپ ہیں۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری