کرد ریفرنڈم؛ پیوٹن ترکی کا دورہ کریں گے


کرد ریفرنڈم؛ پیوٹن ترکی کا دورہ کریں گے

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے گزشتہ روز اپنے ترک ھم منصب کیساتھ ٹیلی فون پر بھی بات چیت کی تھی۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق روسی صدر ولادیمیر پیوٹن جمرات کو انقرہ میں اپنے ترک ہم منصب سے ملاقات کریں گے۔

واضح رہے گزشتہ روز دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات اور مشرق وسطی کی سیاسی صورتحال پر ٹیلیفونک گفتگو کی تھی۔

ترکی اور روس نے عراقی صوبے کردستان میں ہونے والی ریفرنڈم پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے خطے کے لئے خطرناک قرار دیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کردستان میں ریفرنڈم کا انعقاد کیا گیا۔

عراق کے وزیر اعظم حیدر العبادی نے کہا ہے کہ اگر ریاست کردستان نے علیحدگی کا فیصلہ کیا تو ملکی وحدت کو یقینی بنانے کی خاطر فوجی مداخلت کی جاسکتی ہے۔

عراقی کردستان نے علیحدگی کے لیے ریفرنڈم کروایا ہے جبکہ عراق کی مرکزی حکومت کی جانب سے اس ریفرنڈم کی مخالفت کی جا رہی ہے۔

وزیر اعظم حیدر العبادی نے خبردار کیا ہے کہ ملکی وحدت کو یقینی بنانے کی خاطر تمام تر اقدامات کیے جائیں گے اور غیر آئینی اقدامات کو روکنے کے لیے فوجی مداخلت بھی کی جائے گی۔

عراق کے ہمسائیہ ممالک ایران اور ترکی نے بھی اس ریفرنڈم کی شدید مخالفت کی ہے۔

ہمسائیہ ممالک کا کہنا ہے کہ اس عمل سے دوسرے کردی علاقوں میں بھی غیر آئینی اور علیحدگی کی تحریکیں زور پکڑ سکتی ہیں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری